تھرکول منصوبے کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست چوہدری مسعود گجر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت توانائی کے بدترین بحران سے دوچار ہے جسکی وجہ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہو چکا ہے ۔ملک میں صنعتیں بند اور عوام بے روزگار ہو رہے ہیں ۔ توانائی کے بحران کی وجہ سے ملکی حالات انتہائی ابتر ہوچکے ہیں ۔
درخواست گزار کے مطابق توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے تھرکول سے بجلی بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا اور پاکستانی سائنسدانوں کی شبانہ روز محنت سے کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا مگراب حکومت منصوبے کے لیے رقم فراہم نہیں کر رہی جس سے خدشہ ہے کہ ملکی ترقی کے لیے شروع کیا جانے والا منصوبہ ختم ہو جائے گا لہذا عدالت حکومت کو حکم دے کہ تھرکول منصوبے کے لیے آئندہ بجٹ میں پانچ ارب روپے مختص کیے جائیں۔ |
No comments:
Post a Comment