Monday, August 5, 2013

ایسے منصف سے عداوت ہے مجھے


شرمناک کیسے۔۔ ۔زبان پھسلی توبات دور تلک جائے گی

شرمناک کیسے۔۔ ۔زبان پھسلی توبات دور تلک جائے گی
******************************
نمل نامہ (محمدزبیراعوان ) سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعہ کوجواب طلب کرلیاہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق رجسٹرار کے نوٹ پر عدالت نے قراردیاہے کہ رکن قومی اسمبلی نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے، ججوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور عدلیہ کا تمسخر اُڑانے کی کوشش کی ۔ رجسٹرار نے نوٹ میں لکھاکہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے 26جولائی کو پریس کانفرنس میں عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے کردار کو شرمناک قراردیا ۔سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس ملنے کی خبرکیساتھ ہی جیسے میں تو ماضی میں ہی کھوگیا۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ اِسی سپریم کورٹ میں الطاف حسین کے عوامی جلسے میں کراچی کو پاکستان سے الگ کرنے جیسے بیانات پرعدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی جسے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلسے اور تقریروں پر کیس نہیں چلاسکتے ۔ مجھے یقین ہے کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں تقریر ہی کی ہوگی یاپھر کسی سوال کا ہی جواب ہوسکتاہے ۔ ۔
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
۔ عمران خان نے بھی تقریر ہی کی ہوگی جس پر نوٹس لیاگیا۔ اگر دوہرے معیار ختم نہ ہوئے تو اکیلا عمران خان نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر بہت سارے لوگ بھی دانتوں کے نیچے زبان دبائے بیٹھے ہیں۔الطاف حسین کو چھوڑیں ،فیصل رضاعابدی کو ہی دیکھ لیں جواِسی عدلیہ کے بعض ججوں کیخلاف کاغذات کی بوریوں کی بوریاں ہی اُٹھالاتا اور میڈیا پر چیف جسٹس سے اپیل کرتاکہ اُسے توہین عدالت کانوٹس دیں یا پھرویسے ہی بلالیں لیکن کسی نے آج تک اُس کی بات سنی تک نہیں۔۔۔ سابقہ دورحکومت میں اِسی سپریم کورٹ اور اِنہی ججوں نے منتخب وزیراعظم کو بھی گھر بھیجا ہے اور دنوں میں فیصلے ہوتے رہے جس کا شکوہ کئی دفعہ چیف جسٹس کے دوست خاص اعتزازاحسن بھی کرچکے ہیں اور ایک پاورپراجیکٹ میں کرپشن سے متعلق اعتزازاحسن تحقیقات کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں ہوسکا۔ ۔ ۔اعتزازاحسن نے ہی کہاکہ صدارتی انتخابات سے متعلق فیصلے پر اُنہیں بھی چیف جسٹس پر اعتمادنہیں۔۔۔ مان لیا کہ عمران خان نے وزیراعظم کی نشست حاصل کرنے میں ناکامی پر اپنی توپوں کا رخ سپریم کورٹ کی طر ف کیا لیکن عدالت عظمیٰ کے ہی صدارتی انتخابات سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمشنر گھر جاچکے ہیں اور لاہور ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس اور دو دیگر ججوں پر مس کنڈکٹ کا الزام لگایااوراِسی الزام پر سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں جانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظورکی ۔عمران خان کو تو نوٹس مل گیا اوروہ معافی کی بجائے قانونی دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بذات خود صرف اپنے وکیل کے ہمراہ جمعہ کو عدالت میں پیشی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن لاہورہائیکورٹ بار کا کیابنے گا؟
ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ
اِسی بار نے عدلیہ کی بحالی کیلئے تگ ودو کی ،لاٹھیاں کھائیں اور جیلیں کاٹیں اور پوری قوم اس بات کی گواہ ہے۔ کیا وہ بھی اپنی قربانیوں پر پانی پھیرناچاہتے ہیں ؟ایسا قطی طورپر نہیں ۔ اگر عمران خان نے سپریم کورٹ میں جاکرعام انتخابات سے متعلق اپنے تمام تحفظا ت کھلی عدالت میں کورٹ نمبر ایک میں بیان کرناشروع کردیئے تواُس وقت جج صاحبان کیاجواب دیں گے ؟تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے دھرنوں اور ملک بھرمیں بے چینی کے باوجود ازخودنوٹس نہ لینے پر کس طرح جج صاحبان عمران خان کو مطمئن کریں گے ؟ کیا سپریم کورٹ بھی کسی دباﺅ میں آکر فیصلے کرتی ہے ؟ شیخ رشید التحریر سکوائر بنانے کی باتیں کررہے ہیں ۔اینکر حضرات کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو کہناچاہیے کہ اُن کے ساتھ زیادتی ہوئی،سپریم کورٹ بھی بات نہیں سن رہی ، الیکشن کمیشن بھی نہیں سن رہا اور جو کچھ کہا میں اس کی کوئی توجیہات پیش کرنے نہیں آیا، میرے ساتھ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور یہ پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ الیکشن تھے جس کے نتیجے میں ایک جعلی مینڈیٹ دیا گیا اور کہیں کہ ہاں میں اپنی بات پر قائم ہوں اور پھر اس کیس کو لڑیں۔عمران خان کی عدلیہ کی بحالی کیلئے بھی کوششیں کیں اور پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں عدالتی احکامات پر عمل درآمدنہ ہونے پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔سوشل میڈیا پر بھی انسان ہی بیٹھے ہیں ، پاکستان میں سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی خالق جماعت کے سربراہ کو توہین عدالت کاشوکاز نوٹس ملے تووہ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں ۔ کچھ لوگ تو عمران خان کو اپنے بیان پر ڈٹے رہنے کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کرنے کا بھی مشورہ دے رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی تو چیف جسٹس کا نام لیے بغیر مطالبہ کرہی چکی ہے ۔۔عدالتی نوٹس کی وجہ سے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ چھپ گیا ہے اور یقیناً اس نوٹس کا مقصد حاصل کیا جا چکا ہے !!!!میں کچھ دوستوں سے اتفاق کرتاہوں کہ سپریم کورٹ کوئی نیا محاذ کھولنے سے گریز کرے گی اور کوئی ایسی قانونی شق نکل آئے گی کہ اگر عمران خان معافی نہ بھی مانگیں تو عدالت وارننگ کیساتھ کیس خارج کردے اوراپنانوٹس واپس لے لے لیکن ۔۔۔لیکن اگر عمران خان اس موقعے پر کوئی مہم جوئی کرنا چاہے تو کربھی سکتا ہے۔۔شائد کوئی راستہ مل جائے۔۔۔
*************************

ابصار عالم صاحب!

ابصار عالم صاحب!

آپ کی زبان سے اترتے ہوۓ میٹھے میٹھے نشتر آپ کی حب الوطنی کا وہ ثبوت ہیں جو ہر تشنہ لب لکھاری چاہتا ہے کہ وہ شہرہ آفاق ہو۔
آپ پریشان نہ ہوں ہم نے اپنی سوچ بدل ڈالی، آپ ہمارے قائد یا ہماری شان میں کوئی بھی "شرمناک" بات یا تحریر زود زبان یا زود قلم لائیں گۓ ہم اس بات یا تحریر کو سر پلکوں پہ بٹھائیں گۓ۔

...
آپ کا گلہ تو کچھ اور ہے ہمارا گلہ بس اتنا سا ہے کہ

ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
اک نقطے نے محرم سے مجرم کر دیا

اتنا سی عرض و شنید ہے کہ رويے بنتے نہیں بناۓ جاتے ہیں اور ہم کو وہی مل رہا ہے جس کی آپ جیسوں نے ذہنی نشونما کی اور اس مقام تک پہنچایا، یہاں بھی عرض کرتے چلیں کہ ہم پی ٹی آئی والے

آشفتگی سےاس کی اسے بیوفا نہ جان
عادت کی بات اور ہے دل کا برا نہیں

اور اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ

تیرا پاکستان ہے نہ میرا پاکستان ہے
اس کاپاکستان ہےجومنصف پاکستان ہے

تو آپ کی اطلاع کے لۓ عرض ہے کہ پاکستان کسی فرد واحد کے باپ کی جاگیر نہیں ہم سب پاکستان کے وارث ہیں۔
آپ اپنی اصلاح کریں تاکہ آپ کی باتوں میں اثر ہو اور ہم اس سے متاثر ہو کر فلاح پا سکیں ۔

اللہ پاک ہم سب کو راۂ ہدایت نصیب فرمائیں
آمین

نوٹ:
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کے اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ شئر کریں اور کسی کو بھی غلط الفاظ اور لہجہ سے متوجہ نہ کریں ، جو لوگ یہ تاثر لے کر بیٹھ گۓ ہیں کہ ہمارا سوشل میڈیا تعمیری سوچ کا حامل نہیں بلکہ اخلاق سے گرا ہوا میڈیا ہے، ہم ان کو اب تہذیب سکھایئں گۓ۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ

asad umar views about imran khan

مجھے عمران خان کا پتا ہے مجے عمران خان کی سیاست کا پتا ہے اور سارے پاکستان کو پتا ہے سی ڈیز بانٹی گئی اور پتا نہیں کیا کیا کہا گیا اور اس کا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا میں خان صاحب کو ایک مشورہ دوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کو تو کورٹ لے ہی جائیں جتنا یہ قوم کے سامنے کھل کر جھوٹ بولتے ہیں : اسد عمر

اگر سپریم کورٹ اور سیاستدان آمنے سامنے آ گئے تو معاملہ واقعی ہی عدالت کی بجائے سڑکوں پر طے ہو گا، اگر عمران خان کو سزا ہو جاتی ہے تو کیا آپ چپ کر کے بیٹھ جائیں گے ؟ : کاشف عباسی
کون لے جارہا ہے معاملہ سڑکوں پر ؟ رک جائیں کاشف یہی پر، جس دن الیکشن ختم ہوا اس کے دو دن بعد لوگ سڑکوں پر تھے نہ ، ووٹر خود نکلا ہوا تھا لیڈر نے نہیں بلایا تھا بلکہ تحریک انصاف کا ووٹر خود نکلا ہوا تھا اور لیڈر کو کوس رہے تھے کہ ہمارے لیڈر کہاں ہیں لیکن تحریک انصاف نے کہا کہ ہم قانون کا راستہ لیں گے ہم الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے ہم کورٹ سے مدد لیں گے ،

سپریم کورٹ کو پتا ہے سب کو پتا ہے اور اب یہ ایسے کہہ رہے ہیں کہ جیسے تحریک انصاف جو کہہ رہی ہے ان ڈبوں میں سے واقعی ہی دھاندلی نکلے گی بھئی آپ تو کلیم کر رہے ہیں نہ کہ دھاندلی نہیں ہوئی کروا دیں ایک بار تھمب ایکسپریشن چیک ہم خود ہی ذلیل ہو کر بیٹھ جائیں گے کہ تحریک انصاف نے خامخواہ شور مچایا ہوا تھا یار ہمیں گندا کر دیں نا . لیکن ایک بار اس معاملے کو حل تو کر دیں نا : اسد عمر